اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک باد دی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری کو ان کی روشنیوں کے تہوار پر بہت مبارک باد دیتے ہیں،اقلیتیں پاکستان کی طاقت ہیں، ملکی ترقی میں ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔