سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے، آئی ایس پی آر


راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔

آئی ایس پی آر نے ارشد شریف کی موت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالی ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔