اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سینئر اینکرپرسن اور صحافی ارشد شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت پاکستان میں صحافت کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور ان کے اہلخانہ جن میں ان کے چاہنے والے بھی شامل ہیں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہیں صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت کی دل دہلا دینے والی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ان کے لئے دعاگوہوں۔