ٹیم پاکستان اگلے مقابلے کے لیے تیار رہو۔مریم نواز


اسلام آباد(صباح نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ  کے اعصاب شکن میچ میں بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹ کی شکست کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شاہینوں کی حوصلہ افزائی  کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہارنے میں  کوئی شرم کی بات نہیں۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میچ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہارنے میں  کوئی شرم کی بات نہیں، کوشش کرنا اہمیت رکھتا ہے اور ہم نے آج آپ کو کوشش کرتے دیکھا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آج کا میچ بڑا سنسنی خیز تھا اور کچھ بھی ہوسکتا تھا، ٹیم پاکستان اگلے مقابلے کے لیے تیار رہو۔