اسلام آباد(صباح نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے ایک سنسنی خیز مرحلے میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔جس پروزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقابلہ بہت شاندار تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کوشش کی اور اچھا کھیل پیش کیا۔
پاک بھارت ٹاکرا سے متعلق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مقابلہ بہت شاندار تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کوشش کی اور اچھا کھیل پیش کیا۔