میلبورن(صباح نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نئے خطاب سے نوازتے ہوئے بادشاہ بابرقرار دے دیا۔
آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سر پر تاج پہنے تخت پر براجمان ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی لے رکھی ہے۔
آئی سی سی نے تصویر کے کیپشن میں بابر اعظم کو بادشاہ مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بادشاہ، ٹی 20 ورلڈکپ میں بابر کی سربراہی میں پاکستان کیسا کھیل پیش کرے گا ؟ ۔