کراچی(صباح نیوز) سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہوچکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ قوم تیاری رکھے گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ قائد کے پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے، ہوسکتا ہے اسی ہفتے لانگ مارچ ہوجائے گا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کرپشن، لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش ہوجائیں گے۔