رحیم یار خان،موٹروے پر کار اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق،5زخمی


رحیم یارخان(صباح نیوز)رحیم یارخان کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں  3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹرے ایم فائیو ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ خاتون اور بچے سمیت  3افراد موقع پر ہی جاں بحق اور5زخمی ہوگئے۔  بدقسمت کار کراچی سے ملتان جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے سبب ٹائر پھٹنے کی وجہ سے وہ بے قابو ہوکر ٹریلر سے جاٹکرائی۔

کار میں 4 بچے اور 2 خواتین سمیت 8 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔ریسیکیو حکام نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا۔