الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے سستا بازارکا انعقاد


لاہور (صباح نیوز )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان خواتین ونگ کی پروگرام مینجر درخشاں فرحین نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب ابھی تک بے سروسامان کھلی چھت تلے پڑے ہیں ـ ہمیں ان کی بحالی اور امداد کے لئے کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیےـ

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے لگائے گئے سستا بازار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاـ سستا بازار کی آمدن سیلاب متاثرین کی امداد پر صرف ہوگی۔

اس موقع پرکمیونٹی سنٹر انچارج افشی طاہر بھی موجود تھیں ـ سستا بازار میں خواتین اور بچوں نے بڑھ چڑھ کر خریداری کی جبکہ بعض خواتین نے براہ راست چندہ بھی دیاـ درخشاں فرحین نے کہا کہ سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے جن کی بحالی کے لئے بہت وسائل درکار ہیں اس لئے ہر پاکستانی کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور وہ زندگی کے ہر میدان میں مصروف عمل ہے  ۔الخدمت کے 15 ہزار سے زائد رضاکار متاثرین سیلا ب کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں