مریم نواز کو قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے


فیصل آباد(صباح نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم کے مطابق ملزم نے حلقہ این اے 108 کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز کو  قتل کی دھمکی دی تھی۔ ایف آئی اے سائبرکرائم کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دھمکی کے وقت سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی موجود تھے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم کے مطابق ایک ہفتے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے ستارہ کالونی سے  گرفتار کرلیا گیا ہے۔