واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کے لیے مفید ہے، پاک امریکہ تعلقات مزید بہتر کرنے کیلئے بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتاہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات کی، قونصلر شولے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ہیں ۔ ملاقات میں دو طرفہ دیرینہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات مزید بہتر کرنے کے لیے بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتاہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان شعبوں میں صحت،زراعت،تعلیم، انٹرپنیو شپ، توانائی اور دیگر شعبے شامل ہیں،ان شعبوں میں پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کے لیے مفید ہے۔
پاکستانی سفیر مسعود خان نے اپنے ٹویٹ میں مثبت کردار ادا کرنے پر قونصلر شولے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے قونصلر شولے سے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی اعتماد کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی۔پ
اکستانی سفیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اعلی سطح دوروں، عوامی سطح پر تبادلوں اور ملاپ اور موثر ابلاغ سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوتے رہیں گے۔