اسلام آباد(صباح نیوز)سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسردار مہتاب احمد خان کا ہسپتال میں کامیاب آپریشن، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیاہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کا نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا ہے،
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار مہتاب احمد خان کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، سردار مہتاب احمد خان کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔