ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ، سری لنکا کو نمیبیا سے شکست


جی لانگ(صباح نیوز)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 108رنز بنا سکی جبکہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔کوالیفائنگ راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرز جان فرائلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔جان فرائلنک 44 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشن نے 2 جب کہ مہیش تھیکشنا، دشمنتھا چمیرا،چمیکا کرونارتنے اور ونندو ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہ رہا، سری لنکا کی پوری محض 19ویں اوور میں 108 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، اوپنر کوشل مینڈس 12 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے جبکہ نسانکا 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں دھننجایا ڈی سلوا 12، گوناتھیلیکا 0، بھانوکا راجا پاکسے 20، کپتان داسن شاناکا 29، ہسرنگا 4، چمیکا کرونارتنے 5 رنز بناکر نمایاں رہے، نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے، برنارڈ شولٹز، جان فرائیلنک نے 2، 2 جبکہ اسمٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔