لاہور(صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت 6 روزہ سپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر ہوئی،
جس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ ڈاکٹر محمود ایاز اور ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد اور ناظم لاہور ڈاکٹر معاز سعید نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور طلبہ سے مخاطب ہوئے اور کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی جسمانی صحت کا خیال بہت ضروری ہے اور صحت مند زندگی کے لیے ایسے سپورٹس فیسٹولز کا انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے ،
سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ لاہور حسنات ڈوگر کے مطابق سپورٹس فیسٹول میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ فیسٹول کے اختتام پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ ڈاکٹر محمود ایاز اور ناظمِ اعلی براد شکیل احمد نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات پیش کیے ۔