پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں،نوازشریف


لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارا جوہری پروگرام کسی بھی طرح سے کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے جو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔ بین الاقوامی قوانین اور پریکٹسز کے مطابق پاکستان اپنے مفادات کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی طرح کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں، تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان بھی اپنی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔