کرکٹر محمد نواز نے کردکھایا، قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر (ن) لیگ کی مبارک باد


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)نے سہ ملکی سیریز میں قومی ٹیم کی جیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ(ن)کے تصدیق شدہ اکائونٹ سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر محمد نواز نے کردکھایا۔

واضح رہے کہ نوجوان کھلاڑی محمد نواز نے نہ صرف فائنل بلکہ پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں قومی ٹیم کو سہ ملکی سیریز میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔ اور آنے والی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔