وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو فتح پرمبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ٹیم کو ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کی مبارکباد دی گئی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر قومی ٹیم کی جانب سے سہ ملکی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے   سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ قومی ٹیم کو شاندار سیریز جیتنے پر مبارکباددی۔انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران نواز، حیدر اور حارث نے اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ میچ کا شاندار اختتام کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بابر الیون کے لیے آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی T20 سیریز اپنے نام کر لی  ۔