راولپنڈی(صباح نیوز)عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیرمین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاکی سربراہی میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی امور بشمول اسٹریٹیجک اور روایتی پالیسیوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں خطے بالخصوص افغانستان کی تازہ صورتحال زیرِغور آئی اور درپیش چیلنجز اور ان سے نبردآزما ہونے کے مسلح افواج کے پلان پر غور کیا گیا۔عسکری قیادت نے مسلح افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دیگی۔
عسکری قیادت نے کہا کہ جامع سیکیورٹی حکمت عملی کے تحت ہرخطرے کامنہ توڑجواب دیا جائیگا۔ اجلاس میں سیکیورٹی فورسزکی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کوسراہاگیا۔جنرل ندیم رضا نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز قومی نقطہ نظرکیتحت کوشاں ہے قومی سیکیورٹی اوردفاع کے تحفظ کیلیے پرعزم ہیں مسلح افواج تمام دفاعی اورسیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے