یمن سے لیکر کشمیر تک آزادی کی جدوجہد جاری ہے، راشد نسیم

کراچی(صباح نیوز) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ یمن سے لیکر کشمیر تک آزادی کی جدوجہد جاری ہے۔طاغوت اورظالموں کے چہرے بے نقاب ہورہے ہیں۔گلوبل دنیا میں دین فطرت اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ 100مسلمانوں میں سے 70خواتین ہوتی ہیں، اس میں بڑا حصہ اہل فلسطین کا ہے جنہوں نے صبروشکراوراستقامت سے دنیا کی تاریخ کا رخ موڑدیا ہے۔

معرکہ بدرکی یادتازہ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشک جو اللہ کی کبریائی کا نعرہ بلندکرتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ بھی انہیں دنیا وآخرت میں سرخرو کرتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں بلال مسجد اوراقصیٰ مسجد میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل نے غزہ میں درندگی کی انتہا کردی ہے۔امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکل رہی ہیں بنگلہ دیش اورشام میں بھی ہوائیں چل پڑی ہیں۔انشاء اللہ مستقبل اسلام ودینداروں کا ہے۔