عوام ووٹ کی قوت سے قابض کرپٹ ٹولے کو کلین بولڈ کریں، ڈاکٹرطارق سلیم


راولپنڈی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ وفاقی وصوبائی حکمرانوں کوعیاشیوں اورنوراکشتی سے فرصت نہیں پاکستان اندرونی وبیرونی دشمنوں کے نشانے پرہے وفاقی دارالحکومت سمیت صوبوں میں عوام مجرموں کے ہاتھوں یرغمال ہیں اسلام آباد میں بھی دن دہاڑے سٹریٹ کرائم جاری ہیں کرپٹ ٹولے نے نوجوانوں کومایوس کیا جماعت اسلامی پوری قوم کے لیے امید ہے عام انتخابات کی تیاریوں کاآغازکردیا 30اکتوبرکومینارپاکستان کے سائے میں نوجوانوں کاسمندرہوگا،عوام ووٹ کی قوت سے محرومیاں دینے والے نوازشریف،عمران خان اورآصف زرداری کوکلین بولڈکرکے دیانتدارسراج الحق کواقتدارکاامام بنائیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے30اکتوبرمینارپاکستان یوتھ کنونشن کے سلسلے میں منعقدہ صوبائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امرائے صوبہ حافظ تنویراحمد،محمدضیغم مغیرہ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،حسن جاوید شورش، صدرجےآئی یوتھ پاکستان زبیر احمدگوندل،صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت امرائے اضلاع ودیگرذمہ داران نے بھی اظہارخیال کیا۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ جماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن کے لاکھوں رضاکاروں نے متاثرین سیلاب کی خدمت کا حق اداکیاریسکیواورریلیف کے بعد بحالی کے مشن کا آغازکردیا وفاقی اور پنجاب کے حکمران وسائل پرسانپ بن کربیٹھے ہیں متاثرہ عوام آج بھی حکومتی امدادکے منتظرہیں زلزلے،کوروناکے دوران جمع ہونے والی ملکی وغیرملکی امدادکی رپورٹس آج بھی بہت سی کہانیاں سناتی ہیں اب موجود سیلاب کے دوران بھی متاثرین سیلاب کے نام پر اربوں ڈالرزکی غیرملکی امدادکرپٹ ٹولے کی عیاشیوں پرخرچ ہورہی ہے