مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس  سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا


 سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس  سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے اس طرح کرونا وائرس  سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4476ہوگئی ہے۔پچھلے 3دنوں کے دوران کشمیر میں 9افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 36ہزار 531تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ہائی کورٹ کے جج سمیت مزید 184افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

مہلک وائر س کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق وادی کشمیر سے ہے ۔وادی کشمیرمیں مہلک وائرس کے مزید 122افراد ، جموں میں28اور لداخ میں 34افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ لداخ میں کشمیر ہائی کورٹ کا ایک جج مہلک وبا میں مبتلا ہو گیا ہے ۔