وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفی دے دیا


لاہور (صباح نیوز)وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفی دے دیا۔ہاشم ڈوگر نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو پیش کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ میں پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا ۔