اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح سمیت خیبر پختونخوااور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔