حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی مزید30 بڑھ گئی ہے۔آڈیو ویڈیو سائفر غریب کا مسئلہ نہیں۔امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا،پھر راج کرے گی خلق خدا۔سیاست کا تناؤ  اور ٹکرا ئوکسی طرف جاسکتا ہے۔حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔سائفر حقیقت تھا اس لیے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایاگیا۔