دو سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کی آپس میں لڑائی ہو گئی۔متحارب پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف جلسے جلوس،گھیراو جلاو کے ذریعہ شہر کا امن وامان تہہ و بالا کرڈالا۔پھر کارکنوں نے اچانک دیکھا کہ ان رہنماوں نے تو آپس میں صلح کر لی ہے اور ایک دوسرے کو جپھیاں ڈال رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے بھی آ پس میں صلح کر لی۔کہ ھم بھی کافی استعمال ہو چکے ہیں۔کارکنوں کے درمیان صلح کی خبر جونہی قائدین تک پہنچی قائدین نے آپس میں سرگوشی کی اور قائدین کی جانب سے یہ خبر بریک ہوئی۔۔۔ ’’ ھمارا آپس میں کوئی سمجھوتا نہیں ہوا ہےـ کارکن جلسے جلوس جاری رکھیں، فتح تک ھماری جنگ جاری رہے گی ‘‘
Load/Hide Comments