استاد کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ثمینہ احسان


راولپنڈی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی  ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان نے ٹیچر ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے۔استاد کی عظمت کی واضح دلیل ہے ۔اساتذہ کو نئی نسل کی تعمیر و ترقی معاشرے کی فلاح و بہبود انسانیت کی نشونما اور افراد کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ نئی نسلوں کی زہنی آبیاری اور انہیں سنوارنے اور بہترین شہری بنانے کا سہرا استاد ہی کو جاتا ۔

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ناظمہ ضلع راولپنڈی نزہت ناطق نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یوم اساتذہ منانے کا مقصد استاد کے بہترین اور عظیم کردار کو اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ایک بہترین استاد کا یہ نصب العین ہونا چاہیئے کہ وہ ہر مقام پر اپنے شاگردوں کی حوصلہ افزائی کرے اور ان کے اندر مثبت کردار کی نشونما کرے ۔