پاک افغان بارڈرپرافغان فورسز کی فائرنگ،پاکستان کا بھرپور جواب

نوشکی(صباح نیوز)پاکستانی فورسز نے پاک افغان بارڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں پر افغان فورسز کی جارحیت کو ناکام بنا دیا  ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔  فائرنگ کے تبادلے کا یہ واقعہ پاک-افغان بارڈر پر اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا،

پاکستان نے موثر کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔سکیورٹی فورسز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، افغان فورسز کو جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے۔  پاکستانی سکیو رٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی، افغانستان کی طرف سے اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔