پندرہ نومبر تک سیاست آرپارہوجائے گی ، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رشید احمد نے کہا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے۔مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سے خوش نہیں،میں ڈار کی ذمہ دار ہوں،شہباز کی نہیں۔عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا۔اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹیمپرنگ کرنے میں ماہر ہیں۔مفتاح مفت میں مارا گیا۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے آج ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے۔عوام اورفوج کولڑانے کی سازش ناکام ہو گی۔ آرٹیکل 245کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے۔ وزیرداخلہ اپنے سائزاورہوش میں رہیں۔

ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکلیں گی۔ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پرجلدقوم کوباخبرکروں گا،15نومبر تک سیاست آرپارہوجائیگی۔