پاکستان کے عوام،حکومت کی جانب سے فلسطینی نصب العین کی حمایت پرشکرگزارہیں،فلسطین


اسلا م آباد(صباح نیوز)فلسطینیوں کے نصب العین کی حمایت پر فلسطین نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر’ اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے دیرینہ تاریخی موقف کو سراہا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سفارت خانے نے فلسطین اور اس کے عوام کی طرف سے ان کے ساتھ ہمدردی اورحمایت پر پاکستان کے عوام کو سلام پیش کیا ہے اور یکجہتی کے اظہار پر صدر’ حکومت’ پاک فوج اور پارلیمنٹ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ اداکیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے1977 میں منظور کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ہر سال29نومبر کود نیا بھر کے آزاد عوام فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا دن مناتے ہیں۔

یہ دن منانے کا مقصد فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ مطالبہ آزادی اور ایک خودمختار ریاست کے قیام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو