سراج الحق کا اقبال چوہدری کی والدہ کے انتقال  پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت


کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، جماعت اسلامی کراچی کے سابق ڈپٹی سکریٹری اطلاعات محمد اقبال چوہدری کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر گئے ۔

اقبال چوہدری’ ان کے برادران سعید چوہدری اور حبیب چوہدری سے ملاقات و تعزیت کی ۔ مرحومہ کے درجات کی بلندی و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اس موقع پر نائب امراء کراچی راجہ عارف سلطان ، مسلم پرویز ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور مقامی رہنما ظہور احمد جدون بھی موجود تھے ۔