کراچی، دو ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 34زخمی


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں دومختلف ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق اور34زخمی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لانڈھی بچہ جیل کے سامنے دو مسافر بسیں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،حادثہ دونوں ڈرائیورز کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ایک دوسرے واقعہ میں کراچی سپرہائے وے کاٹھور موڑ کے قریب بس اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے،بس ڈرئیورسمیت 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کا شکار بس حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی۔