وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نامور مصری قاری محمود انور الشحات کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نامور مصری قاری محمود انور الشحات نے ملاقات کی۔

وزیراعظم سے ہونے والی اس ملاقات  کے موقع پر سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن اور وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں قاری محمود انور الشحات نے  پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدری اور افسوس کا اظہار کیا۔ یہ پاکستان میں 2006 کے بعد ان کا دوسرا دورہ  ہے جس میں وہ ملک کے مختلف شہروں میں جائیں گے۔