اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بدقسمتی سے ڈی ایچ اے سمیت سب ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے۔جمعرات کو اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)کی جانب سے پلاٹ منسوخی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے حتمی دلائل طلب کرلیے۔ شہری محمد طارق نے بتایا کہ ڈی ایچ اے نے تمام ادائیگی کے باوجود الاٹمنٹ منسوخ کردی۔سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ اے فیز ون اسلام آباد میں نہیں پنڈی میں ہے، عدالتی دائرہ اختیار نہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ بدقسمتی سے ڈی ایچ اے سمیت سب ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے، یہاں سپریم کورٹ بھی ہاؤسنگ سوسائٹی چلا رہی ہے آرمی کوکیاکہیں، سب کو اسلام آباد میں پلاٹ چاہیے۔