وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا


اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کل (بدھ کو) وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا۔ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے اجلاسوں، اس موقع پر امریکی صدر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بارے میں کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عالمی برادری کی یقین دہانیوں سے آگاہی دیں گے جبکہ وزیراعظم آفس سے ویڈیو لیکس  کی تحقیقات کے فیصلہ سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ ملکی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ۔یادرہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کااعلی سطح پر تحقیقات کا آغاز کیا جارہا ہے ۔وزیراعظم نے  آڈیو لیکس کو بڑی کوتاہی قرار دیتے ہوئے  اعلی سطح کی تحقیقات کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے  جو تہہ تک پہنچے گی۔ کمیٹی کو ہر قسم کا اختیار ہوگا  ہر حوالے سے تحقیقات کرسکے گی کمیٹی کے قیام کے سلسلے میں کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔ کابینہ اجلاس کے لئے دس نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم اپنے دورہ امریکا، ازبکستان اور لندن میں ہونے فیصلوں سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔سیلاب متاثرین کے لئے جاری سرگرمیوں سے آگاہی دی جائے گی  سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں کے لئے حکمت عملی منظوری کے لئے پیش ہوگی۔ ایجنڈے میں ڈرگ ریگولیٹری آف پاکستان کے پالیسی بورڈ میں 6 ماہرین کو شامل ، پاکستان کے تین ہسپتالوں کے لئے رقم افغانستان منتقل ، نیکا کو وزارت سائنس سے وزارت توانائی منتقل کرنے کی منظوری  بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے، خالی نشستوں پر سی ایس ایس کے امتحان کی منظوری، قرضہ جات مینجمنٹ آفس کے رولز کی منظوری، پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2022 میں مزید ترامیم کی منظوری کیلئے پیش ہونگی۔ایجنڈا نیشنل کمیشن برائے غیرمسلم ایکٹ 2022 کابینہ میں پیش ہوگا،امپورٹس ایکسپورٹس کنٹرول ایکٹ 1950 میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق اشیا کی خریداری کے لئے 10 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی جائیگی، گوادر پورٹ کے ذریعے گندم کی امپورٹ کی منظوری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ ۔