اسلام آباد،ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی غائبانہ نماز جنازہ سراج الحق کی امامت میں ادا کردی گئی


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت میں معروف مذہبی مبلغ اور ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی امامت میں ادا کردی گئی۔ بڑی تعداد میں شہریوں، علماء کرام، سماجی شخصیات و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

نائب امراء  جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،  میاں محمد اسلم  اورضلعی امیر نصراللہ رندھاوا بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ سراج الحق کی امامت میں علامہ یوسف القرضاوی مرحوم کی  غائبانہ نماز جنازہ جامع مسجد الفرقان آئی ایٹ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان نے عالم اسلام کیلئے علامہ یوسف القرضاوی کی خدمات و قربانیوں کے حوالے  سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔