بھارت میں کورونا سے مزید 465 ہلاکتیں،پونے لاکھ سے زائدنئے کیسز


نئی دہلی(صباح نیوز ) بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 8,318 نئے کیسز کے اندراج کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 63 ہزار 749 ہو گئی ہے ۔

اس دوران 10سے زائدمریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 کروڑ 39 لاکھ 88 ہزار 797 اور ایکٹو کیسز گھٹ کر 107019 ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 58 ہزار 17 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 121 کروڑ چھ لاکھ 58 ہزار 262 کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

اس عرصے میں مہلک وائرس سے مزید 465 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 67 ہزار 933 ہو گئی ہے