لزبن(صباح نیوز) یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوگول کرنے کی کوشش کے دوران ناک پر زخمی ہو گئے۔ناک سے خون بہنے کے باعث انہیں گراونڈ سے باہر جانا پڑا۔
یوئیفا نیشنز لیگ میں جمہوریہ چیک کے خلاف میچ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو زخمی ہو گئے۔ گول کرنے کی کوشش میں رونالڈو گول کیپر ٹومس ویکلک سے جاٹکرائے۔
ٹکرانے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور انہیں گراونڈ سے باہر جانا پڑا۔کرسٹیانو رونالڈو خون رکنے کے بعد دوبارہ کھیل کا حصہ بنے۔سوشل میڈیا صارفین نے رونالڈو کی ہمت اور کھیل کے جذبے کو خوب سراہا ہے۔