حکومت کی نصابی کتب نئے معیار پر شائع کرنے کی ہدایت، پبلشرز کو بھاری نقصان


اسلا م آباد(صباح نیوز)حکومت کی نصابی کتب نئے معیار پر شائع کرنے کی ہدایت پر پبلشرز کو بھاری نقصان ہوا۔

حکومتی کمیٹی نے شائع کئے گئے یکساں نصاب کی جگہ نئے نصاب کی کتب شائع کرنے ہدایت کر دی۔  ایک نجی ٹی وی  کے مطابق نئی ہدایت سے قبل 80 فی صد پبلشرز ہدایات کے مطابق نصاب شائع کر چکے تھے۔

نصاب کی شائع شدہ کتابیں استعمال نہ ہونے سے پبلشرز کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ حکومتی ہدایت کے مطابق نئے نصاب کی کتب آنے میں تاخیر کا امکان ہے۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کو نصاب کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے سب اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔

والدین کہتے ہیں کہ پہلے یکساں نصاب کا کہا گیا اب نیا نصاب خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔پبلشرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیں اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ ہمارا نقصان پورا کیا جائے۔