نیب کا نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز لے گا جبکہ احتساب عدالتوں سے واپس بھیجے گئے نیب کیسز سیشن عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ نیب اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز ہی لیے جائیں گے، دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم از کم 100 ہونے پر کیس لیا جائے گا۔

نیب اعلامیے کے مطابق احتساب عدالتوں سے واپس بھجوائے گئے کیس سیشن کورٹس میں بھیجے جائیں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نجی افراد کو ریفرنس قانون کے مطابق کارروائی کے لیے واپس بھجوائے جائیں گے۔