چوروں کا کپتان بے نقاب ہو چکا ہے،سعد رفیق


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم توشہ خانہ لوٹویا بی آر ٹی دوگنی قیمت پربنائو،خیرات کا پیسہ سیاست پرلگا ئو یاممنوعہ فارن فنڈنگ وصول کرو، ابراج گروپ کونوازو یا اپنی اے ٹی ایمز کو؟تم سب پرانگلیاں اٹھاؤ،بغیر ثبوت منہ پھاڑکرالزام لگاؤ مگر ڈاکوؤں کے کپتان سے کوئی سوال کرے نہ حساب مانگے نہ احتساب کرے!۔چوروں کا کپتان بے نقاب ہو چکا ہے۔

ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے آج ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

اپنے ایک اورٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بے شرم آئین شکن جھوٹے! یہ تم تھے جوہمارے ممبران وامیدواران کوفون کراتے،دھمکواتے، اٹھواتے،مقدمے بنواتے اوراپنے حق میں جبرا ًووٹ ڈلواتے تھے،اس وقت تمہارے اصول غیرت اورانصاف کہاں مرگئے تھے؟اب فون ہیں نہ دبائو، انکی غیرجانبداری پرہی تمہیں غشی کے دورپڑ رہے ہیں۔