پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں شہری، دیہی آبادی کی تفریق کو ختم کیا، اسدعمر


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو ان کاحق دلواناہمارے منشور کا حصہ تھا  جسے پورا کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد کے تمام علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ہم نے گریڈ 6 سے 15 تک کی ملازمتوں میں اسلام آباد کو 50 فیصد کوٹہ دیا ہے ، لوہی بھیر  انٹرچینج جلسہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں شہری اور دیہی آبادی کی تفریق کو ختم کیا ۔

جبکہ لوہی بھیر انٹرچینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے کبھی اسلام آباد کے شہریوں کی بہتری کا نہ سوچا موجودہ حکومت نے نوکریوں میں اسلا آباد کے نوجوانوں کیلئے 50 فیصد کوٹہ رکھا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے اسلام آباد والوں کا نوکریوں میں کوئی حصہ نہ تھا۔

تحریک انصاف نے  اسلام آباد کے بیشتر مسائل کوحل کیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا صرف اپنی جیبیں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ آج تین صوبوں پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے میں چینی 95 روپے فی کلو ہے مگر سندھ میں 125 روپے کلو ہے ۔ پاکستان کے 3 صوبوں میں 20 کلو آٹا 1100روپے اور سندھ میں 1450 روپے کا ہے۔

سندھ میں کتا کاٹنے کی دوائی تک دستیاب نہیں ہے۔ کراچی کو کچرا کنڈی بنا کر رکھ دیا گیا ہے وہاں ٹرانسپورٹ کا ناقص نظام ہے۔

پیپلزپارٹی والے روٹی،کپڑا ، مکان کا نعرہ لے کر آئی 35 سال حکومت کی مگر کیا لوگوں کو کچھ ملا۔ کراچی میں دفنانے کیلئے قبرستان کی جگہ تک نہیں۔ سندھ میں صحت کے شعبے کی ابتر صورتحال ہے۔ ای وی ایم عمران خان لے کر آئے اسے کامیاب بھی کرائیں گے۔

عمران خان نے دنیا میں گرین پاسپورٹ کی عزت کرائی جس کی پوری دنیا معترف ہے۔ ہماری حکومت نے کورونا کا بہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا۔ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز اعوان نے پی ڈبلیو ڈی لوہی بھیر انٹر چینج میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف اسلام آباد کے تمام علاقوں کی یکساںترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔