فیصل آباد(صباح نیوز)ضلع میں خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین کے 11 روزمیں نو ماہ سے 15سال تک کی عمر کے 32 لاکھ 76ہزار 553بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگاکر96.4 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ اسی دوران 5سال تک کی عمر کے10 لاکھ14 ہزار 83بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے بھی پلائے جاچکے ہیں۔
یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے ریویو اجلاس کے دوران بتائی جو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر منصور قاضی کی صدارت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ریجنل کوآرڈینیٹر یونیسف ڈاکٹر سرینا،ڈسٹرکٹ مینجر پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگرمحکموں واداروں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔