جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے تحت ڈی چوک میں یوتھ مارچ کی تیاریاں مکمل، سراج الحق خطاب کر یں گے


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی  یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مہنگائی ، بے روگاری اور کرپشن کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک میں منعقد ہو نے والے عظیم الشان یوتھ مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں .

اتوار کو منعقد ہونے والے یو تھ مارچ کا آغاز بعد نماز ظہر ہو گا جس میں اسلام آباد اور اس کے گرود نو اح سے ہزاروں نو جوان شر یک ہوں گے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، نائب امیر میاں محمد اسلم امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ، ضلعی امیر نصراللہ رندھاوا، سید عارف شیرازی ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صدر زبیر احمد گو ندل یوتھ مارچ کے شر کاء سے خطاب کر یں گے ، مارچ کو کا میاب بنانے کے حوالے سے اسلام آباد کی 55تنظیمی یو نین کونسلوں میں کارنر میٹنگ کا سلسلہ اور نوجوانوں سے رابطے جاری ہیں ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوااور جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے صدر غفران اللہ بھٹی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نوجوانوں کو یوتھ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ،یوتھ مارچ کے بڑے پیمانے پر ابلاغ کے لیے میڈیا سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے جبکہ اسلام آباد کے طول عرض میں ہزاروں کی تعداد میں بینرز آویزں کر دیے گئے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں ہینڈ بل مساجد ، مارکیٹوں اور گھروں میں تقسیم کے جارہے ہیں۔

اس موقع پر منعقدہ میٹنگز سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رندھاوا نے کہا جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا مارچ حکمرانوں ٹولے کی رخصتی کا نقطہ آغاز ہوگا ،نوجوان عمران خان سے پوچھتے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر اور مدینے کی ریاست کہاں ہے پی ٹی آئی سر کارنے  آٹا، گندم، چینی، بجلی، گیس آئے روز  پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے قوم کا جینا محال کر رکھا ہے ، انھوں نے کہا حکومت 40 ماہ میں لیے گئے قرضوں کا حساب دے۔ نیب کی ریکوری، بیرونی امداد، اندرونی قرضوں کے بوجھ کے باوجود مہنگائی،بے روزگاری، افراطِ زر، پیداواری لاگت کیوں بڑھ رہے ہیں؟ عوام لٹ رہے ہیں۔

عوام پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔ عوام رشوت، کرپشن کے عذاب سے دوچار ہیں۔