پاکستان کے پہلے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور میں 100عمودی عمارتوں کی گنجائش ہوگی،عمران خان


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور میں 100سے زائدعمودی عمارتوں کی گنجائش ہوگی اورملکی معیشت کو600 ارب سے زائدمیسرآئیں گے۔عمودی تعمیرات کے مستقبل کے پیشِ نظرلاہورکے مین بولیوارڈ میں زمینی کام کاآغازاکتوبر2022میں کیاجائیگا جس سے گرد و نواح کے پورے انفراسٹرکچرکو نئی ہیئت ملے گی۔

ان خیالات کا اظہارعمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور کو غیراستعمال شدہ سرمائے کومعقول سرمایہ کاری میں ڈھال کر دولت کی تخلیق کی راہ ہموارکرنے کاکام سونپاگیاہے۔بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ایسے منصوبوں کوپنجاب کے دیگراضلاع تک توسیع دی جائیگی اورمقامی+بیرونی سرمایہ کاری کے لئے مواقعوں کے ذریعے معاشی نمو+خوشحالی کااہتمام کیاجائیگا۔