اسلام آباد(صباح نیوز)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے اسلام آباد میں فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کے سالانہ چیرٹی بازار کا افتتاح کیا۔پیٹرن ان چیف پفوا، مسز مہرین قریشی نے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کا خیر مقدم کیا۔
فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کا مقصد معاشرے میں مستحق اور معاشی طور پر کمزور طبقوں کی معاونت کرنا ہے۔اس چیریٹی بازار میں مختلف سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز نے اپنے اپنے ثقافتی سٹالز لگا گئے جس سے اس میلے کا کثیر ثقافتی تاثر نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔
غیر ملکی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی کثیر تعداد بھی میلے میں شرکت کیلئے آرہی ۔وزارتِ خارجہ کے افسران، میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد بھی اس بازار میں شریک ہوئی۔