روس سے گیس اورتیل وقت پر لے لیتے توملک میں مہنگائی کا طوفان نہ ہوتا،فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ روس سے گیس اورتیل وقت پر لے لیتے تو آج پاکستان میں مہنگائی کا طوفان جو آج ہے نہ ہوتا،پیوٹن نے پاکستان کو پھر انرجی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے اسے فوری طور پرعملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے  ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی نام نہاد حکومت نے مغربی آقائوں کوخوش کرنے کیلئے روس سے معاہدہ میں تاخیر کی۔