بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ پولو چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا


انڈیاناپولس(صباح نیوز)پاکستان کی پولو ٹیم نے بھارت کو لگاتار دوسری مرتبہ شکست دے کر ورلڈ پولو چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستانی پولو ٹیم نے عالمی مقابلوں کے لیے زون ای سے کوالیفائی کیا جہاں 12ویں ورلڈ پولو چیمپئین شپ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہو گی۔پاکستان نے یہ کارنامہ مختصر عرصے میں 2 بار بھارت کو شکست دے کر انجام دیا۔انڈیانا پولو کلب میں ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دی جبکہ اس کے بعد ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں دوسرے پلے آف میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 4 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں میچ کا اسکور 3-7 رہا۔

پاکستانی پولو ٹیم کی قیادت حمزہ معاذ کر رہے ہیں جبکہ تیمور ندیم اور راجا محمد مکیال سمیع نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا۔پاکستانی پولو ٹیم میں منیجر بریگیڈیئر ریٹائرڈ بدرالزمان اور اسسٹنٹ ٹیم منیجر لییفٹیننٹ کرنل ایاز احمد شامل ہیں