اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔سید خورشید شاہ نے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنمائوں سے رابطے شروع کر دیئے ۔
خورشید شاہ نے اے این پی، جے یو آئی، مسلم لیگ (ن)، بی این پی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے کئے ہیں۔ خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کی اپیل کی ہے۔خورشید شاہ آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔