دادو گرڈ سٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کیلئے سول و ملٹری حکام کا تعاون قابل تحسین ہے،شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دادو گرڈ سٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کیلئے سول و ملٹری حکام کے تعاون  کا قابل تحسین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شہباز شریف نے کہا کہ دادو گرڈ سٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کیلئے سول و ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے کے دوران تین کلومیٹر کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم 8- پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے بحال کرنے پر میں این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔