عمران خان کل دوسری ٹیلی تھون کے ذریعے عطیات کی اپیل کریں گے


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل  اتوار کو دوسری ٹیلی تھون  کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات کی اپیل کریں گے

، ڈاکٹر افتخار درانی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ عمران خان ملک کے واحد قائد ہیں جن کی صداقت و امانت پر اہلِ پاکستان اپنے عطیات سے اعتماد کرتے ہیں۔

پہلی ٹیلی تھون میں ملک اور دنیا بھر سے پاکستانیوں نے ساڑھے 5 ارب روپے عطیہ کئے۔ اتوار کی شام سمندر پار خصوصا امریکہ میں مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ٹیلی تھون کا آغاز پاکستان کے وقت کے مطابق شب 11 بجے کیا جائے گا۔ ٹیلی تھون کے انعقاد کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

دنیا پھر سے دیکھے گی کہ کھلے دل کے حامل پاکستانی کیسے اپنے کپتان کے ہمراہ مشکلات کے شکار پاکستانیوں کی مدد کو لپکتے ہیں۔ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی قومی میڈیا و سماجی میڈیا پر ٹیکی تھون کی تمام کارروائی براہِ راست نشر کی جائے گی